پاکستان
جناح ہاؤس حملہ کیس: 8 پی ٹی آئی کارکنان بے گناہ، حسان نیازی کی بہن مجرم قرار
جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں جے آئی ٹی کی تفتیش کے دوران 8 پی ٹی آئی کارکنان کو بے گناہ قرار دیا گیا، جبکہ حسان نیازی کی بہن حاجرہ نیازی سمیت دیگر افراد کو مجرم قرار دیا گیا۔ لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں سماعت کے دوران جے آئی ٹی نے بتایا کہ خواتین سمیت 8 پی ٹی آئی کارکنوں کو بے گناہ قرار دیا گیا ہے، جس پر ان کے وکلا نے ضمانت کی درخواستیں واپس لے لیں، اور عدالت نے درخواستوں کو نمٹا دیا۔دوسری جانب، جے آئی ٹی نے حسان نیازی کی بہن حاجرہ نیازی، فاطمہ حیدر، بینا ذیشان اور رخسانہ نوید کو گناہ گار قرار دیا۔ عدالت نے حاجرہ نیازی سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں 15 جنوری تک توسیع کر دی۔ جناح ہاؤس حملہ کیس کے ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ پولیس نے مقدمہ درج کیا ہے۔