پاکستان

اسپیکر ایاز صادق اور اسد قیصر کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کے درمیان گزشتہ روز ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق، دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں ملکی مفاد میں مل بیٹھ کر اتفاق رائے پیدا کرنے پر بات چیت کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ملاقات میں دونوں طرف سے سخت موقف رکھنے والوں کو سمجھانے پر زور دیا گیا۔ اسپیکر ایاز صادق نے تجویز دی کہ "آپ اپنی جماعت کے سخت موقف رکھنے والوں کو سمجھائیں، میں اپنی جماعت کے سخت موقف رکھنے والوں کو سمجھاؤں گا۔” اس پر اسد قیصر نے کہا کہ وہ پارٹی کے ساتھ مشاورت کریں گے۔دونوں رہنماؤں نے مذاکراتی عمل کو قوم کے سامنے شفاف انداز میں آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔ ذرائع کے مطابق، گزشتہ روز یہ بھی خبر سامنے آئی تھی کہ پی ٹی آئی وفد نے اسپیکر سے ملاقات کی ہے، جس میں پارلیمنٹ کے فورم پر مذاکرات کرنے پر اتفاق ہوا۔ تاہم، بعد میں وزیر اطلاعات عطا تارڈ نے پی ٹی آئی سے رابطوں اور مذاکرات کی تردید کی تھی۔اس ملاقات میں بات چیت کا مقصد ملک میں سیاسی کشیدگی کو کم کرنا اور قومی مفاد میں مشترکہ موقف اختیار کرنا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com