پاکستان

پی ٹی آئی نے ڈی چوک احتجاج میں جاں بحق، زخمی اور لاپتہ ورکرز کی فہرست جاری کر دی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ڈی چوک احتجاج کے دوران جاں بحق، زخمی اور لاپتہ ہونے والے کارکنوں کی فہرست جاری کر دی ہے۔پی ٹی آئی کے مطابق، احتجاج کے دوران 12 کارکن جاں بحق ہوئے، 26 زخمی ہوئے اور 139 کارکن ابھی تک لاپتہ ہیں۔پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا کے ہیڈ اکرام کٹھانہ نے تھلوچی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ لاپتہ کارکنوں کا اب تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام ثبوت اور اعداد و شمار عدالت میں جمع کر دیے گئے ہیں۔اکرام کٹھانہ نے یہ بھی بتایا کہ بیرسٹر گوہر کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کرانے کی درخواست بھی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com