پاکستان
رکن پنجاب اسمبلی کی تنخواہ 76 ہزار سے 4 لاکھ، وزیر کی ایک لاکھ سے 9 لاکھ 60 ہزار کردی گئی
پنجاب اسمبلی میں عوامی نمائندگان کی تنخواہوں پر نظر ثانی کے بل 2024 کی منظوری کے بعد ایم پی اے کی تنخواہ 76 ہزار روپے سے بڑھا کر 4 لاکھ روپے کر دی گئی ہے۔ اسی طرح صوبائی وزیر کی تنخواہ ایک لاکھ روپے سے بڑھا کر 9 لاکھ 60 ہزار روپے، اسپیکر کی تنخواہ ایک لاکھ 25 ہزار روپے سے 9 لاکھ 50 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔ڈپٹی اسپیکر کی تنخواہ ایک لاکھ 20 ہزار روپے سے بڑھا کر 7 لاکھ 75 ہزار روپے کر دی گئی ہے، پارلیمانی سیکریٹری کی تنخواہ 83 ہزار روپے سے بڑھا کر 4 لاکھ 51 ہزار روپے کر دی گئی۔ وزیر اعلیٰ کے مشیر اور معاون خصوصی کی تنخواہیں بھی ایک لاکھ روپے سے بڑھا کر 6 لاکھ 65 ہزار روپے کر دی گئی ہیں۔