پاکستان

لاہور کی اسپیشل کورٹ نے مونس الہٰی کی اہلیہ کو منی لانڈرنگ کیس میں طلب کر لیا

لاہور کی اسپیشل کورٹ سینٹرل نے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں پی ٹی آئی کے رہنما مونس الہٰی کی اہلیہ کو طلب کر لیا ہے۔سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے بیٹے راسخ الہٰی اور دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پر وکیل نے عدالت سے درخواست کی کہ مقدمے میں نامزد خواتین کو مستقل طور پر پیشی سے استثنیٰ دیا جائے۔عدالت نے کہا کہ خواتین کو پہلے ایک دو سماعتوں میں پیش ہونا ہوگا، پھر استثنیٰ کی درخواست پر غور کیا جائے گا۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ ایف آئی اے نے سیاسی بنیادوں پر مقدمہ درج کیا ہے اور خواتین کو بھی اس میں نامزد کر دیا ہے۔ مزید کہا گیا کہ ایف آئی اے کی تحقیقات میں ابھی تک ملزمان پر کوئی جرم ثابت نہیں ہوا۔سابق وزیرِ اعلیٰ کے بیٹے راسخ الہٰی اور دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کے مقدمے کی مزید سماعت 6 جنوری کو ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com