پاکستان

سپیشل برانچ ہیڈ کوارٹرز،کلاس فور اہلکاروں کے اعزاز میں تقریب

ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ پنجاب ذوالفقار حمید تقریب کے مہمان خصوصی تھے، جس میں ڈی آئی جی انٹیلی جنس فیصل علی راجہ، ڈی آئی جی سکیورٹی اینڈ ایڈمن سید خرم علی، ایس ایس پی ایڈمن حسام بن اقبال اور ایس ایس پی سروے عمران احمد نے شرکت کی۔ایڈیشنل آئی جی ذوالفقار حمید نے کلاس فور اہلکاروں میں گرم کپڑے اور جیکٹس تقسیم کیں اور سینیئر افسران کو اہلکاروں سے براہ راست رابطے میں رہنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ اہلکاروں کو مناسب سہولتیں فراہم کرنے سے ان کی گرومنگ اور صلاحیتوں میں مزید نکھار پیدا ہوگا۔ایڈیشنل آئی جی نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کی فلاح و بہبود ان کی اولین ترجیح ہے اور ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جا رہے ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com