پاکستان

قومی اسمبلی میں ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل 2024 پیش، گورننس کا نظام ڈیجیٹلائز کرنے کا منصوبہ

پاکستان کی قومی اسمبلی میں "ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل 2024” پیش، گورننس کا نظام ڈیجیٹلائز کرنے کا منصوبہپاکستان کی قومی اسمبلی میں "ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل 2024” پیش کر دیا گیا ہے، جس کا مقصد ملک میں گورننس کے نظام کو مکمل طور پر ڈیجیٹلائز کرنا ہے۔ وزیر مملکت برائے انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی شزہ خواجہ فاطمہ نے بل کو قومی اسمبلی کی متعلقہ کمیٹی میں بھیجنے کی کارروائی کی۔بل کے مطابق، اس اقدام کے ذریعے ڈیجیٹل سوسائٹی، ڈیجیٹل معیشت اور ڈیجیٹل گورننس کے قیام کو یقینی بنایا جائے گا۔ ماہرین کے مطابق، گورننس کی ڈیجیٹیلائزیشن کے اقدامات قابلِ تعریف ہیں، تاہم ایسی قانون سازی سے پہلے پارلیمان میں جامع بحث ضروری ہے، ورنہ عجلت میں منظوری سے حکومتی اقدام متنازع ہو سکتا ہے۔بل کے تحت وفاقی حکومت دو نئے ادارے قائم کرے گی جو سرکاری امور کو ڈیجیٹلائز کرنے کے لیے ملک کے مختلف شعبوں کو آپس میں جوڑیں گے۔قومی ڈیجیٹل کمیشن کی تشکیلبل کے مطابق، 17 رکنی قومی ڈیجیٹل کمیشن قائم کیا جائے گا، جس کی صدارت وزیراعظم کریں گے۔ کمیشن میں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا، چیئرمین ایف بی آر، چیئرمین نادرا، چیئرمین پی ٹی اے، چیئرمین ایس ای سی پی اور گورنر سٹیٹ بینک بھی شامل ہوں گے۔ یہ کمیشن قومی ڈیجیٹل ماسٹر پلان کی منظوری دے گا اور اس کے عمل درآمد کی نگرانی کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com