عمران خان کی نئ درخواست سامنے آ گئ
اسلام آباد:(آئی پی ایس) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے ذاتی معالج سے معائنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی-
بانی پی ٹی آئی نے بیرسٹر سلمان صفدر اور خالد یوسف چوہدری کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان کے ذاتی معالجین کو رسائی نہیں دی جا رہی ہے۔ بانی پی ٹی آئی سابق وزیراعظم ہیں اور ان کی عمر 72 برس ہے۔
درخواست کے مطابق ڈاکٹر عاصم کو 15 اکتوبر کو عمران خان تک رسائی نہیں دی گئی۔ ذاتی معالجین بانی پی ٹی آئی کی میڈیکل ہسٹری سے آگاہ ہیں۔ ڈاکٹر عاصم یوسف ، ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈاکٹر ثمینہ نیازی کو 15 روزہ شیڈول کے مطابق چیک اپ کا اجازت نامہ جاری کیا جائے۔ ڈاکٹر عاصم یوسف، ڈاکٹر ثمینہ نیازی اور ایک ای این ٹی ڈاکٹر کو فی الفور معائنہ کے لئے اجازت دی جائے۔ درخواست میں چیف کمشنر اسلام آباد اور سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بنایا گیا ہے