پاکستان

الیکشن 2024 میں تین جماعتوں کو انکے حصے سے زیادہ نشستیں ملیں، فافن

فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے 2024 کے انتخابات کے نتائج پر اپنی رپورٹ جاری کر دی ہے، جس میں قومی اور صوبائی سطح کے انتخابی رجحانات کا جائزہ لیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، پی ٹی آئی، مسلم لیگ ن، اور پیپلزپارٹی نے اپنے حصے سے زیادہ قومی اور صوبائی نشستیں حاصل کیں۔فافن کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قومی انتخابات میں پی ٹی آئی، مسلم لیگ ن، اور پیپلزپارٹی نے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے۔ سندھ میں قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں کا حصہ نمایاں طور پر بڑھا، جب کہ بلوچستان میں قومی سطح کی جماعتوں نے اپنے ووٹوں کا حصہ بڑھایا۔ پنجاب میں پی ٹی آئی اور نون لیگ کے درمیان سخت مقابلہ رہا، جب کہ پیپلزپارٹی نے سندھ میں اپنی گرفت مضبوط کی۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ قومی اسمبلی کے انتخابات میں ٹرن آؤٹ 50 فیصد سے زائد رہا اور مجموعی طور پر 448,943 ووٹ زیادہ پول ہوئے۔ تاہم، صوبائی انتخابات میں مسترد شدہ ووٹوں کی تعداد صحیح ووٹوں سے زیادہ رہی۔تحریک لبیک پاکستان کو پنجاب اسمبلی میں پانچ فیصد ووٹ لینے کے باوجود صرف ایک نشست ملی، جبکہ قومی اسمبلی میں بھی پانچ فیصد ووٹ لینے کے باوجود کوئی نشست نہ مل سکی۔ سندھ میں متحدہ قومی موومنٹ نے 16 فیصد ووٹ حاصل کیے اور صوبائی اسمبلی میں 20 فیصد نشستیں جیتیں، جبکہ قومی اسمبلی میں 13 فیصد نشستیں جیتیں۔رپورٹ کے مطابق، بلوچستان میں مسلم لیگ ن نے 13 فیصد ووٹ لے کر صوبائی اسمبلی کی 24 فیصد نشستیں حاصل کیں اور 14 فیصد ووٹ لے کر قومی اسمبلی میں 25 فیصد نشستیں جیتیں۔ پنجاب میں پی ٹی آئی نے 31 فیصد ووٹ لے کر صوبائی اسمبلی کی 37 فیصد نشستیں جیتیں، جبکہ مسلم لیگ ن نے 32 فیصد ووٹ لے کر 47 فیصد نشستیں جیتیں۔سندھ میں پیپلزپارٹی نے 46 فیصد ووٹ لے کر صوبائی اسمبلی کی 65 فیصد اور قومی اسمبلی کی 72 فیصد نشستیں جیتیں۔ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی نے 38 فیصد ووٹ لے کر صوبائی اسمبلی کی 75 فیصد نشستیں حاصل کیں اور 45 فیصد ووٹ لے کر قومی اسمبلی کی 80 فیصد نشستیں جیتیں۔

 

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com