پاکستان

پاکستان میں سب سے زیادہ ٹیکس کون دیتا ہے؟ چیئرمین ایف بی آر نے سب بتادیا

چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد محمود لنگڑیال نے لاہور چیمبر میں تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں سب سے زیادہ ٹیکس غریب لوگ ادا کرتے ہیں، جو کہ 17 سے 18 فیصد تک پہنچتا ہے، جبکہ امیر طبقہ مکمل طور پر ٹیکس ادا نہیں کرتا۔ان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کو اس وقت انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس میں تقریباً پانچ کھرب روپے سالانہ کمی کا سامنا ہے، اور اس صورتحال میں امیر افراد کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی ضرورت ہے۔راشد محمود لنگڑیال نے مزید کہا کہ وہ ایمنسٹی اسکیم کے حق میں نہیں ہیں اور حکومت نے فاریکس کے معاملے میں اچھے اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے ایف بی آر کے اندر کالی بھیڑوں کے صفائے کی بات کی اور کہا کہ اسمگلنگ روکنے کے لیے ایک جامع حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ شوگر ملوں پر ٹریک سسٹم لگانے کے بعد وہ پریشانی کا شکار ہیں، اور کسٹم کلیئرنگ ایجنٹس سے تاجروں اور صنعت کاروں کو آزاد کرنے کے لیے سسٹم بنایا گیا ہے۔لاہور چیمبر کے صدر میاں ابوذر شاد اور دیگر عہدیداروں نے اس بات پر زور دیا کہ ٹیکس وصولی کے نظام کو آسان بنایا جائے اور امیر افراد کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے ریفارمز کا عمل جلد مکمل کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com