پاکستان

سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعد حکمران اتحاد کی حکومت میں دو تہائی اکثریت ختم ہوجائے گی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعد حکمران اتحاد کی حکومت میں دو تہائی اکثریت ختم ہوجائے گی۔قومی اسمبلی میں 23 مخصوص نشستوں پر ارکان کی رکنیت معطل ہونے کا امکان ہے،سنی اتحاد کونسل کے کوٹے کی 23 مخصوص نشستیں دیگر جماعتوں میں تقسیم کی گئی تھیں،قومی اسمبلی میں خواتین کی 14 مخصوص نشستیں ن لیگ کو دی گئی تھیں جبکہ خواتین کی چار مخصوص نشستیں پیپلز پارٹی دو جے یو آئی کو دی گئی تھیں،اقلیتوں کی تین مخصوص نشستیں پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور جے یو آئی میں تقسیم کی گئی تھیں،23 اراکین کی معطلی سے حکمران اتحاد کی پارٹی پوزیشن بھی متاثر ہوگی،اس وقت 227 اراکین پر حکمران اتحاد مشتمل ہے جو کہ ان کے بیس اراکین کی معطلی کے بعد 207 رہ جائے گی جس کے بعد حکمران اتحادی کی دوتہائی اکثریت ختم ہو جائے گی،جبکہ جے یو آئی ف کے تین اراکین کم ہونے سے اپوزیشن اراکین کی تعداد 103 رہ جائے گی۔دوسر ی جانب قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے وضاحت دی ہے کہ سپر یم کورٹ نے اس کیس میں ہمیں کوئی حکم نامہ جاری نہیں کیا،مخصوص نشستوں پر بعد میں 23 اراکین نے حلف لیا تھا،اس حوالے سے نوٹیفیکیشن الیکشن کمیشن کی طرف سے موصول ہوا تھا،اب بھی ان اراکین کو معطل کرنے کا نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن سے آنا ہے،جیسے ہی الیکشن کمیشن کوئی حکم یا نوٹیفیکیشن بھجوائے گا تو اس پر فوری عملدرآمد کیا جائیگا۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com