پاکستان

تین گورنرز کی ملاقات: پاراچنار اور ملکی مسائل پر اہم فیصلے متوقع

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان اور گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی گورنر ہاؤس سندھ میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران ملکی صورتحال، مدارس رجسٹریشن بل، پاراچنار کے مسائل اور ان کے حل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ مدارس ملک کے تعلیمی نظام کا اہم حصہ ہیں اور ان کی مزید بہتری کے لیے مشترکہ اقدامات کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر تینوں گورنرز نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاراچنار کے مسائل کے حل کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، اور وہاں مستقل امن کے قیام کے لیے عمائدین اور جرگہ سے ملاقات پر اتفاق کیا۔گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کرم امن کے معاملے میں گورنر سندھ کی کاوشوں پر اظہار تشکر کیا۔ کامران ٹیسوری نے کہا کہ بین الصوبائی روابط سے اتحاد اور ترقی کی راہیں ہموار ہوں گی۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے پاراچنار کے مسئلے کے مستقل حل کے لیے گورنر سندھ کی جاری کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ گورنر سندھ کے تحت عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے قابل تحسین ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com