پاکستان

پی ٹی آئی کا فلسطین پر حکومتی اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے فلسطین پر وفاقی حکومت کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں پارٹی رہنما اور کارکن گرفتار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گرفتاریوں کے حالات میں اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ تحریکِ انصاف کو فلسطین پر اے پی سی میں شرکت کی دعوت مل گئی ہےدوسری جانب جمعیت علمائے اسلام جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے حکومت کو آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی یقین دہانی کروا دی ہے۔
اسلام آباد میں ڈپٹی وزیرِ اعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے اپوزیشن رہنما مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کی تھی۔
انہوں نے کہا تھا کہ غزہ اور فلسطین کے معاملے پر ایوان صدر میں کل سہہ پہر 3 بجے اے پی سی ہو گی۔
اسحاق ڈار نے مزید کہا تھا کہ مولانا فضل الرحمٰن کو اے پی سی میں شرکت کی دعوت دینے آئے تھے، وہ کل ایوان صدر میں یوم غزہ کانفرنس میں شرکت کریں گے

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com