پنجاب میں 20 ارب روپے سے زائد کے فنڈز جاری، تھل کو پھر نظر انداز کردیا گیا
صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے 52ویں اجلاس میں 20 ارب روپے سے زائد کے فنڈز کی منظوری دے دی گئی۔ اجلاس میں سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر آصف طفیل، پی اینڈ ڈی بورڈ کے ممبران اور متعلقہ سیکٹرز کے افسران نے شرکت کی۔اس اجلاس میں ملتان میں شجاع آباد ایکسپریس وے پر فلائی اوور کی تعمیر کے لیے 1 ارب 50 کروڑ روپے، سانگلہ ہل تا سکھیکی روڈ کی دوبارہ تعمیر کے لیے 1 ارب 62 کروڑ روپے، اور بھیرہ بھلوال روڈ کی بہتری کے لیے 1 ارب 9 کروڑ روپے کے فنڈز منظور کیے گئے۔اس کے علاوہ، حافظ آباد تا سکھیکی منڈی کارپٹ روڈ کی مرمت کے لیے 98 کروڑ، فیصل آباد کی تارنگ روڈ سڑکوں کی بہتری کے لیے 1 ارب 41 کروڑ، ننکانہ صاحب تا شاہ کوٹ روڈ کی بحالی کے لیے 2 ارب 33 کروڑ، جھنگ گوجرہ روڈ کی مرمت کے لیے 1 ارب 65 کروڑ اور فیصل آباد میں کھریانوالا – جڑانوالہ روڈ کی مرمت کے لیے 87 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی۔گورنمنٹ انجینئرنگ اکیڈمی پنجاب کے نئے کیمپس کی تعمیر کے لیے 1 ارب 61 کروڑ اور پنجاب یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی منڈی بہاؤالدین کے لیے 7 ارب 58 کروڑ روپے کی منظوری بھی دی گئی۔