پاکستان
خیبر پختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں کا اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج
خیبر پختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں نے اڈیالہ جیل کے باہر اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان کا مقصد بانی پی ٹی آئی کو صوبے کے مسائل سے آگاہ کرنا ہے۔بلدیاتی نمائندوں نے احتجاج کے دوران کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت تین سال سے بلدیاتی نمائندوں کو فنڈز فراہم نہیں کر رہی، جس کے باعث وہ ترقیاتی کاموں میں مشکلات کا شکار ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات سلب کر لیے ہیں، جس کی وجہ سے انہیں سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔بلدیاتی نمائندوں نے اعلان کیا کہ اڈیالہ جیل کے بعد وہ پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے بھی احتجاج کریں گے تاکہ اپنی آواز مزید بلند کر سکیں۔