پاکستان

علی امین غصے میں آگئے، کلاشنکوف سے ٹرک کے شیشے توڑ دیے

خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کلاشنکوف سے ٹرک کے شیشے توڑ دیے۔ پی ٹی آئی لاہور کے جلسے میں قافلے کے ہمراہ شرکت کے لیے آنے والے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے غصے میں کلاشنکوف کا بٹ مار کر ٹرک کے شیشے توڑ دیے۔ کاہنہ منڈی کے قریب ضلعی انتظامیہ کی متعین کردہ جلسہ گاہ میں مقررہ وقت ختم ہونے کے بعد پولیس اہلکار جلسہ گاہ میں اسٹیج پر پہنچے، پولیس نے جلسہ گاہ میں مرکزی اسٹیج خالی کروالیا، مائیک اور لائٹس بھی بند کروا دیں، جس کے بعد پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر اسٹیج سے اترگئے اور شرکاء نے بھی واپسی کی راہ لی، علی امین گنڈاپور جلسے میں نہیں پہنچ سکے۔ لاہور کی ضلعی انتظامیہ کے جاری کردہ این او سی کے مطابق جلسے کا وقت سہہ پہر 3 بجے سے شام 6 بجے تک تھا۔اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سمیت کئی اہم رہنماؤں نے جلسے سے خطاب کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com