پاکستان

لیونل میسی نے اپنی ریٹائرمنٹ کی خبروں کو مسترد کردیا

دوحہ : ( ویب ڈیسک ) فیفا ورلڈ کپ 2022 کے پلیئر آف ٹورنامنٹ اور میگا ایونٹ کی فاتح ارجنٹائن ٹیم کے کپتان لیونل میسی نے اپنی ریٹائرمنٹ کی خبروں کو مسترد کردیا۔تفصیلات کے مطابق 35 سالہ معروف فٹبالر لیونل میسی نے قطر میں منعقدہ فٹبال ورلڈ کپ کے فائنل کے بعد تصدیق کی کہ وہ فی الحال ریٹائرمنٹ نہیں لے رہے اور اپنی قومی ٹیم ارجنٹائن کیلئے مزید کچھ عرصہ چیمپین کی طرح کھیلنا جاری رکھیں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل معروف فٹبالر کے بارے خبریں زیر گردش تھیں کہ قطر میں منعقدہ ورلڈ کپ انکے کیریئر کا آخری میگا ایونٹ ہوگا۔یاد رہے کہ میسی نے 2016 میں ارجنٹائن کی کوپا امریکہ فائنل میں چلی کے ہاتھوں شکست کے بعد بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی ، لیکن کچھ عرصہ بعد انہوں نے اپنا فیصلہ تبدیل کر کے ٹیم کو دوبارہ جوائن کیا۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com