پاکستان

یونان کشتی حادثے کا گوجرانوالا میں پہلا مقدمہ درج2سہولت کار گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے یونان کی سمندری حدود میں غیر قانونی تارکین کے کشتی حادثے کا مقدمہ درج کر لیا۔ ایف آئی اے گوجرانوالہ نے کشتی حادثے کا پہلا مقدمہ اپنی مدعیت میں درج کیا اور اس حادثے میں ملوث دو سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار شدگان میں سے ایک ملزم گوجرانوالہ اور دوسرا گجرات سے پکڑا گیا۔ایف آئی اے کے مطابق، یونان کشتی حادثے میں ملوث 18 انسانی اسمگلرز کے نام سامنے آئے ہیں اور ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ایف آئی اے نے بتایا کہ قمرالزمان عرف خرم ججہ اس نیٹ ورک کا مرکزی ملزم ہے، جو لیبیا میں مقیم ہے اور عالمی اسمگلنگ گروہ کے ساتھ منسلک ہے۔ خرم ججہ اور اس کے بھائی عثمان سمیت فیملی کے 4 افراد پر مشتمل گروہ گجرات کے سنیارا گروہ کے خلاف کارروائی کے بعد سرگرم ہوا تھا۔ایف آئی اے نے مزید بتایا کہ کوٹلی آزاد کشمیر کے رہائشی شمریز کا نام بھی مرکزی ملزمان میں شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com