پاکستان

اے آئی کا وار، گوگل کا ایک بار پھر ملازمین کو نکالنے کا اعلان

ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے ایک بار پھر بڑی تعداد میں اپنے ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس بار کمپنی نے انتظامی عہدوں پر موجود ملازمین، بشمول ڈائریکٹرز اور نائب صدور کی 10 فیصد تعداد کو ہدف بنایا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، گوگل کے سی ای او سندر پِچائی نے یہ اعلان ایک آِل ہینڈ میٹنگ میں کیا، جس میں تمام ملازمین نے شرکت کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کمپنی کو اوپن اے آئی جیسے حریفوں کا مقابلہ کرنا ہے، اور اس مقصد کے لیے بہتر کارکردگی کی ضرورت ہے۔رپورٹس کے مطابق، اس تازہ ترین دور میں کچھ منیجرز کو نئے انداز میں کام سونپے گئے ہیں، جبکہ دیگر کو نوکری سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔ گزشتہ برس بھی کمپنی نے تنظیم نو کے لیے اسی طرح کے اقدامات کیے تھے، جس کے دوران 12 ہزار سے زائد ملازمین کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا تھا۔یہ فیصلہ گوگل کے سی ای او سندر پچائی کے وسیع لائحہ عمل کا حصہ ہے، جسے 2022 میں متعارف کرایا گیا تھا۔ اس لائحہ عمل کا مقصد گوگل کی کارکردگی کو مزید 20 فیصد بہتر بنانا اور مصنوعی ذہانت پر مبنی مستقبل کو اپنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com