پاکستان

سیاسی سرگرمیوں میں ملوث 2 خواتین سمیت 3 اساتذہ معطل

محکمہ تعلیم پنجاب نے سیاسی سرگرمیوں میں ملوث 2 خواتین سمیت 3 اساتذہ کو معطل کر دیا۔ اٹک میں سوشل میڈیا پر توہین آمیز ریمارکس اور سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر ان اساتذہ کے خلاف سخت کارروائی کی گئی۔محکمہ تعلیم پنجاب کے مطابق، معطل اساتذہ حضرو اور جنڈ کے اسکولوں میں تعینات تھے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ خواتین اساتذہ کو ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ابتدائی تعلیم اٹک میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com