پاکستان
شیخ وقاص اکرم کا امریکی انتظامیہ کے بیانات کا خیرمقدم
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ڈونلڈ ٹرمپ کے نامزد خصوصی ایلچی کے حالیہ بیانات کا خیرمقدم کیا ہے۔ پی ٹی آئی کے ترجمان شیخ وقاص اکرم نے ایک بیان میں کہا کہ اگر کوئی انسانی حقوق پر بیان دیتا ہے تو پی ٹی آئی اسے خوش آمدید کہتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نئی امریکی انتظامیہ کے بیانات پر شکر گزار ہے، تاہم یہ بات واضح کی کہ اس کا مطلب یہ نہیں کہ پی ٹی آئی قیادت کسی بھی قسم کی مداخلت کی خواہش رکھتی ہے۔