لیہ کی خبریں

لیہ پولیس کی کارکردگی: رواں سال 468 منشیات فروشوں کیخلاف مقدمات کا اندارج، 8280 لیٹر شراب اور 93 کلو چرس برآمد

لیہ (کرائم رپورٹر )پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 468 مقدمات درج کیے اور مکروہ دھندے میں ملوث 468 افراد کو چالان کیا۔ کارروائی کے دوران منشیات فروش ملزمان سے 8280 لیٹر شراب، 93 کلو گرام چرس اور 16 کلو گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔مزید برآں، 311 قانون شکن عناصر کو گرفتار کیا گیا جن سے 325 پسٹل، 46 دیگر اسلحہ اور 1903 ایمونیشن برآمد ہوئے۔ پولیس نے 1296 مجرمان اشتہاری کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا، جن میں 90 افراد سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔اس کے علاوہ، سرقہ وہیکل، ڈکیتی اور نقب زنی میں ملوث 456 ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور 06 کروڑ 47 لاکھ روپے کی ریکوری کی گئی۔ یہ کارروائیاں پولیس کی جانب سے جرائم کے خاتمے اور امن و امان کی بحالی کے لیے کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com