کرم امن مذاکرات کامیاب، فریقین نے معاہدے پر دستخط کر دیے
کرم میں قیام امن کےلیے امن معاہدہ طے پاگیا، فریقین نے معاہدے پر دستخط کردیے۔کوہاٹ میں ضلع کرم کی صورتحال پر جاری گرینڈ جرگہ ختم ہوگیا۔ گرینڈ جرگے میں فریقین نے امن معاہدے پر دستخط کر دیے۔ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر شبیر ساجدی نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرم میں امن و امان کے لیے مذاکرات کامیاب ہوگئے۔انکا کہنا تھا کہ کرم میں دونوں فریقین نے معاہدے پر دستخط کردیے، فیصلہ کیا گیا کہ سیز فائر ہوگا۔ گھروں میں بغیر لائسنس کے اسلح نہیں رکھا جائے گا۔جرگہ رکن ملک ثواب خان کا کہنا تھا کہ دونوں فریقین کی جانب سے 45، 45 افراد نے دستخط کیے۔ فریقین 14 نکات پر مشتمل معاہدے پر متفق ہوگئے ہیں۔اس حوالے سے علامہ راجا ناصر عباس کا کہنا تھا کہ اطلاع ملی ہے کہ کوہاٹ جرگے میں دونوں فریقین نے دست خط کردیے۔