بشریٰ بی بی کے طاقت ور حلقوں سے بیک ڈور رابطے ہونے کا انکشاف
تھلوچی نیوز: بشریٰ بی بی کی بیک ڈور میٹنگز ہوئی ہیں،3 لوگ ہیں جو ڈیل کررہے ہیں۔بشریٰ بی بی کی اب تک 4 میٹنگز ہوچکی ہیں، پہلی میٹنگ26دسمبر، دوسری30 دسمبر، تیسری یکم اور چوتھی5جنوری کو ہوئی۔ بانی پی ٹی آئی نے بھی کنفرم کردیا ہے کہ بشریٰ بی بی جو کررہی ہیں وہ درست ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئےاس خبر کی سختی سے تردید کردی۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان جو مذاکرات ہورہے ہیں اس کے علاوہ کچھ نہیں ہورہا، یہ محض پروپیگنڈا ہے جو بشریٰ بی بی کیخلاف کیا جارہا ہے۔ایک سوال کے جواب میں شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کو ان تمام معاملات سے دور رکھیں، وہ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ ہیں اور اپنے کیس کے سلسلے میں اسلام آباد جاتی ہیں اور واپس پشاور آجاتی ہیں