پاکستان

وفاقی ٹیکس محتسب کو ایف بی آر کیخلاف ساڑھے تیرہ ہزار شکایات موصول

وفاقی ٹیکس محتسب (ایف ٹی او) کو سال 2024 کے دوران فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے خلاف مجموعی طور پر تیرہ ہزار پانچ سو شکایات موصول ہوئیں جن میں سے بارہ ہزار نو سو اکیالیس شکایات نمٹادی گئی ہیں۔
اس حوالے سے وفاقی ٹیکس محتسب حکام نے بتایا کہ 31 دسمبر 2024 کو ختم ہونے والے گزشتہ سال کے دوران ایف ٹی او کو موصول ہونے والی شکایات کی تعداد اب تک کی سب سے زیادہ رہی ہیں فیڈرل ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت میں ایف ٹی او سیکرٹریٹ اور تمام علاقائی دفاتر نے 12,914 شکایات کا فیصلہ کیا ہے جو کل موصولہ شکایات کا 95.6 فیصد بنتا ہے۔
حکام کے مطابق شکایات کی اس ریکارڈ تعداد کی وجہ پورے ملک میں ایف ٹی او اور ان کے مشیروں کی جانب سے کی جانے والی بھرپور آگاہی مہم تھی حکام کا کہنا تھا کہ بڑے شہروں کے چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری، ٹیکس بار ایسوسی ایشنز، بزنس کمیونٹی ایسوسی ایشنز اور ٹیکس قوانین پر عمل کرنے والے ادارے ان مہمات کا حصہ بنے جن کے ذریعے ایف ٹی او کے کردار اور فرائض کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی جا سکے اور نتیجے میں ہزاروں شکایات کنندگان کے مسائل حل کیے گئے۔
سال 2024 کے دوران نہ صرف عمومی شکایات کا ازالہ کیا گیا بلکہ غریب اور پسماندہ شکایات کنندگان کی غیر رسمی طور پر شکایات کے حل کی بھی حوصلہ افزائی کی گئی، ایف ٹی او کی جانب سے 32 از خود نوٹسز کے ذریعے بھی شکایات کنندگان کو ریلیف فراہم کیا گیا جس سے بڑی تعداد میں لوگوں کے مسائل حل ہوئے۔
ایف ٹی او حکام کا کہنا تھا کہ یہ ادارہ ایک ریلیف دینے والا ادارہ ہے اس لیے کم آمدنی والے ملازمین کے مسائل کو حل کرتے ہوئے ان پر مناسب ٹیکس کا نفاذ کیا گیا، اسی طرح ہزاروں لوک فنکاروں کو ودہولڈنگ ٹیکس کے معاملات میں آسانیاں فراہم کی گئیں جبکہ اساتذہ کو ٹیکس چھوٹ کے معاملات میں بھی بڑی تعداد میں ریلیف فراہم کیا گیا ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com