پاکستان

عمران خان کی گرفتاری کے بعد3 میڈیا ہاؤسز کے تعلقات بے نقاب میر ابراہیم دبئی کیوں گئے؟

تھلوچی (انویسٹی گیشن سیل )عمران خان کی گرفتاری کے بعد تفتیش کے دائرے کو مزید وسیع کیا گیا، جس کے نتیجے میں 3 بڑے میڈیا ہاؤسز اور 7 صحافیوں کے کردار زیر تفتیش آ گئے ہیں۔ ان میڈیا ہاؤسز میں جیو نیوز بھی شامل ہے، جس پر عمران خان کے ساتھ مل کر لائیو ٹیلی تھون کے ذریعے اربوں روپے جمع کرنے کے الزامات ہیں۔ذرائع کے مطابق تفتیش کے دوران ملک ریاض اور جیو نیوز کے درمیان تعلقات کا انکشاف ہوا ہے۔ ملک ریاض نے تفتیش کاروں کو مبینہ طور پر کچھ شواہد بھی فراہم کیے ہیں، جن کی بنیاد پر جیو نیوز کے مالک میر شکیل الرحمٰن نے اپنے صاحبزادے میر ابراہیم کو دبئی بھیجا ہے تاکہ ملک ریاض سے مزید معلومات کے افشا ہونے کو روکا جا سکے۔اسلام آباد کے سینئر صحافی حماد سعید خان کا کہنا ہے کہ ملک ریاض کے تعلقات پہلے صرف اے آر وائی یا کامران خان کے ساتھ سمجھے جاتے تھے، لیکن اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ جیو کے مالکان بھی اسی کھیل کا حصہ رہے ہیں۔ میر ابراہیم کی دبئی روانگی اور حامد میر کی سرگرمیاں اسی معاملے سے جڑی ہوئی ہیں۔یہ تمام صورتحال میڈیا ہاؤسز کی غیرجانبداری اور کردار پر سوالیہ نشان کھڑے کر رہی ہے، جبکہ تفتیشی ادارے معاملے کی تہہ تک پہنچنے کے لیے مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com