خبریں

آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات کا آخری مرحلہ، غیر حتمی نتائج میں پی ٹی آئی کا پلڑا بھاری

آزاد کشمیر کے بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج میں میرپور، بھمبھر اور کوٹلی میں پی ٹی آئی نے واضح برتری حاصل کرلی۔بولونیوز کے مطابق آزاد کشمیر میں 31 سال بعد ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے کے پولنگ ہوئی جس کے بعد گنتی کا عمل مکمل کیا گیا اور اب غیر حتمی غیر سرکاری نتائج میں پی ٹی آئی کا پلڑا بھاری ہے۔میرپور کی میونسپل کمیٹی کی 46 میں سے 23 نشستیں پی ٹی آئی نے اپنے نام کیں جبکہ میرپور کی ضلع کونسل کی کُل 27 میں سے 21 نشستوں پر پی ٹی آئی کو کامیابی حاصل ہوئیں، یہاں دو نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ ایک ایک سیٹ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے حصے میں آئی۔اسی طرح میونسپل کمیٹی ڈڈیال کی پانچ نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ ایک پر پی ٹی آئی کو فتح حاصل ہوئی جبکہ ضلع کونسل کی 8 نشستیں پی ٹی آئی نے جیتیں۔میونسپل کمیٹی برنالہ میں ن لیگ دو نشستیں لینے میں کامیاب ہوئی جبکہ ایک آزاد امیدوار کے نام رہی۔ ضلع کوٹلی میں میونسپل کمیٹی کے سہنسہ وارڈ میں 2 پر پی ٹی آئی کامیاب ہوئی جبکہ ایک نشست مسلم کانفرنس کے حصے میں آئی۔ڈسٹرکٹ بھمبھر میں ضلع کونسل کی اکتیس میں سے تیس نشستوں کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق گیارہ پی ٹی آئی، 9 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں جبکہ کوٹلی حلقہ راج محل سے ضلع کونسل کی دس میں سے چھ نشستوں پر پی ٹی آئی کامیاب ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com