رضوانہ تشدد کیس: ملزمہ سومیاعاصم کی درخواست ضمانت منظور ہوگئی
اسلام آباد کی مقامی عدالت نے کم سن بچی رضوانہ تشدد کیس میں ملزمہ سومیا عاصم کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں رضوانہ تشدد کیس میں ملزمہ سومیاعاصم کی درخواست ضمانت پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج محمد ہارون کی عدالت میں ہوئی۔
تفتیشی افسر، پراسیکیوٹر، وکیل صفائی غلام دستگیر اور مدعی وکیل فیصل جٹ عدالت پیش ہوئے جب کہ رضوانہ کی فیملی بھی عدالت موجود تھی۔
وکیل صفائی غلام دستگیر نے رضوانہ کی تصاویر عدالت میں دکھاتے ہوئےکہا کہ مالکن سومیا عاصم کے ہمراہ رضوانہ کو تصاویر میں دیکھا جاسکتاہے، رضوانہ ملزمہ کی فیملی کے ساتھ شمالی علاقہ جات گھومنے بھی گئی، رضوانہ کے پرانے زخم تصاویر میں موجود ہیں۔
مدعی وکیل فیصل جٹ نے ملزمہ سومیاعاصم کی درخواست ضمانت کی مخالفت کی۔
محفوظ فیصلہ سناتے ہوئےعدالت نے دلائل سننے کے بعد سومیاعاصم کی درخواست ضمانت ایک لاکھ روپےکے ضمانتی مچلکوں کے عوض منظور کرلی۔