ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا اجلاس، 4 نئے سٹڈ تعمیر کرنے کا فیصلہ
ڈپٹی کمشنر خالدپرویزنے کہاکہ موضع راکھواں کی آبادی کو کٹاؤ سے بچانے کے لئے پروٹیکشن سکیم تیار کی گئی ہے ایریگشن ڈیپارٹمنٹ کی ایکسپرٹ کمیٹی کی تجویز پر موضع راکھواں میں 4 نئے سٹڈ تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے
لیہ(نیوز ڈسک)چیئرمین/ڈپٹی کمشنر خالد پرویز کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا اجلاس منعقدہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شرجیل حفیظ وٹو،ایکسین انہار اسد شفیق، کوآرڈینیٹر ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی عرفان جنیدومتعلقہ افسران موجود تھے۔اجلاس میں چیئرمین اتھارٹی/ڈپٹی کمشنر خالد پرویز نے موضع راکھواں پروٹیکشن سکیم کی منظوری دی۔ ڈپٹی کمشنر خالدپرویزنے کہاکہ موضع راکھواں کی آبادی کو کٹاؤ سے بچانے کے لئے پروٹیکشن سکیم تیار کی گئی ہے ایریگشن ڈیپارٹمنٹ کی ایکسپرٹ کمیٹی کی تجویز پر موضع راکھواں میں 4 نئے سٹڈ تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے مجوزہ پروٹیکشن سکیم پر 20 کروڑ لاگت آئے گی بند کی تعمیر سے بستی راکھواں کی بڑی آبادی کو کٹاؤ سے محفوظ کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ سکیم منظوری کے لئے بذریعہ کمشنر آفس کیبنٹ کمیٹی برائے سیلاب کو ارسال کی جائے گی۔