صحت وغذا

صرف 15 منٹ کی یوگا ورزش دل کے امراض کو دور رکھ سکتی ہے

کوبیک: باقاعدہ ورزش کرنے والے خواتین و حضرات اگر اس میں کچھ منٹ کے یوگا کو بھی شامل کرلیں تو اس سے نہ صرف بہت سی جسمانی امراض سے بچ سکتے ہیں بلکہ اس سے قلب توانا رہتا ہے اور دل کی بیماریوں کا خطرہ دور ہوسکتا ہے۔

کینیڈا میں ہونے والی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ یوگا سے بلڈ پریشر کم ہوتا ہے، آرام کی حالت میں قلبی دھڑکن بہتر ہوتی ہے اور اگلے دس برس تک دل پر مثبت اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔ تاہم شرط یہ ہے کہ اس کی عادت اپناکر ایک عرصے تک اس پر عمل کیا جائے۔

لاول یونیورسٹی میں واقع کوبیک ہارٹ اینڈ لنگ انسٹی ٹیوٹ نے ڈاکٹر پال پائرییئر اور ان کے ساتھیوں نے اس پر تحقیق کی ہے۔ انہوں ںے یوگا کی اقسام، پوزیشن، اجزا، دورانئے اور ان کی شدت پر تحقیق کرکے بتایا ہے کہ یوگا ورزشوں کی شمولیت سے دل کے دورے اور بیماریوں کے خطرات کم کئے جاسکتے ہیں۔

اس ضمن میں 60 افراد بھرتی کئے گئے جو سب بلڈ پریشر کے مریض تھے اور میٹابولک سنڈروم کے شکار تھے۔ ان میں موٹاپا بھی لاحق تھا اور ذیابیطس کے قریب پہنچ چکے تھے۔ ہرفرد کو تین ماہ تک ورزشی تربیت کے پروگرام سے گزارا گیا۔

لیکن اس مطالعے کے شرکا کو دو گروہوں میں بانٹا گیا تھا۔ ایک گروہ کو یا تو اسٹرکچرڈ (باقاعدہ) یوگا کرایا گیا یا انہیں بدن میں کھنچاؤ کی مشقیں کرائی گئیں۔ اس کےبعد 30 منٹ کی (ایئروبک)ورزشیں کرائی گئیں جو ہفتے میں پانچ روز پر محیط تھی۔ اس دوران ٹیم نے تمام افراد کےبلڈ پریشر،جسمات، سی ری ایکٹوو پروٹین، گلوکوز اور چکنائیوں (لائپڈز) کو نوٹ کیا گیا۔

اس کے بعد مروجہ اسکیل کی بنا پر تمام شرکا میں دل کے دورے کی پیشگوئی کرنے والے پیمانے آزمائے گئے اور دل کی دیگر بیماریوں کا خدشہ بھی نوٹ کیا گیا۔

اب ان میں سے جن افراد نے یوگا ورزشیں کی تھیں ان میں دل کے دورے کے خطرے بننے والے تمام عوامل دیگر کے مقابلےمیں کم تھے۔ اسی بنا پر ماہرین نے کہا ہے کہ ورزش کے ساتھ ساتھ پٹھوں اور بدن کو کھینچنے والی ورزشیں ضرور کی جائیں جو کہ یوگا ہی کی ایک صورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com