خبریں

بلاول بھٹو کا آئندہ ہفتے امریکا کے دورے کا امکان

اسلام آباد: دفتر خارجہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرخارجہ بلاول بھٹو جی 77 ممالک کانفرنس میں شرکت کے لیے 12 دسمبر کو امریکا روانہ ہوں گے۔

بلاول بھٹو جی 77 ممالک کانفرنس کی سائیڈ لائن پر امریکی حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے جس میں تجارت میں مزید سہولیات کے حوالے سے اہم پیشرفت کا امکان بھی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دورے میں عالمی مالیاتی اداروں کے ساتھ مختلف مالی امور سے متعلق امریکی اثر و رسوخ پر بھی گفتگو ہوگی جبکہ افغانستان کی موجودہ صورت حال کے حوالے سے بھی تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ جی 77 ممالک کانفرنس کی صدارت پاکستان کے پاس ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com