خبریں

لاہور ہائیکورٹ کا مارکیٹیں رات 10بجے بند کرنے کا حکم

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ بھارت ہمسایوں کے گھر میں آگ لگائے گا تو یہ آگ ان تک بھی جائے گی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ لاہور واقعہ بھارت کی طرف سے پلان کیا گیا اور حکومت پاکستان اس معاملے کو ہر سطح پر اٹھائے گا، اس خطے میں سب سے زیادہ نقصان دہشت گردی کی وجہ سے ہوا ہے اور بھارت سے بہتر کسی ملک نے دہشت گردی سے فائدہ نہیں اٹھایا۔

حنا ربانی کھر نے کہا کہ بھارت بلوچ دہشت گرد تنظیموں کی کھلم کھلا مدد کرتا ہے جبکہ سمجھوتہ ایکسپریس واقعہ، لاہور واقعہ اور کلبھوشن یادیو کا کیس بھارت کی دہشت گردی کی مثال ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت سلامتی کونسل قراردادوں پر عمل کرنے سے ہمیشہ انکاری رہا، بھارت جو خود کرتا ہے اسکا الزام دوسروں پر لگاتا ہے، بھارت کا ہمسایہ ممالک میں عدم استحکام میں مسلسل کردار ہے جبکہ سی پیک کو سبوتاژ کرنا بھی اسکی حالیہ مثال ہے۔

حنا ربانی کھر نے کہا کہ امید ہے کہ فیٹف اور یو این بھارت کا محاسبہ کریں گے، یہ ڈوزیئر سلامتی کونسل اراکین اور یو این سیکریٹری جنرل سے بھی شیئر کیا جائے گا۔

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ آج دہشت گردی کے ذمہ داران خود کو مظلوم بنا کر پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، سیکریٹری خارجہ نے ڈپلومیٹک کور سے ملاقات کر کے ڈوزیئر انکے ساتھ شیئر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com