صحت وغذا

گھر سے نکل کرباہر وقت گزارنے سےنیند میں بہتری ممکن

سیاٹل، امریکہ: اگرآپ اپنی نیند بہتر بنانا چاہتے ہیں تو بالخصوص صبح کے وقت گھر سے باہر کچھ وقت گزاریں ورنہ دن میں کسی بھی وقت روشنی میں باہر ضرور جائیں خواہ موسم ابرآلود ہی کیوں نہ ہو کیونکہ یہ آپ کی نیند کے لیے بہت ضروری ہے۔

ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہےکہ دن کی روشنی اور دھوپ سے ہمارے جسم کی اندرونی گھڑی کا دورانیہ بہتر ہوتا ہے اور اس سے بروقت سونے میں مدد ملتی ہے۔ یہ تحقیق جامعہ واشنگٹن میں ہوئی ہے جس کی تفصیلات جرنل آف پینیئل ریسرچ میں شائع ہوئی ہے۔

تحقیق میں زور دیا ہے کہ لوگ ہرموسم میں اپنے گھر سے باہر ضرور جائیں خواہ موسم بارش اور بادل بھرا ہی کیوں نہ ہو۔ جامعہ واشنگٹن میں دیکھا گیا کہ سردیوں میں طلبا و طالبات میں نوٹ کیا گیا کہ وہ رات دیر سے سوتے ہیں اور دیر سے اٹھتےہیں۔ اس کی وجہ بتائی گئی کہ ڈے لائٹ ٹائم سیونگ کی وجہ سے بچے دن کی روشنی مناسب انداز میں نہیں لے پاتے جس سے ان کی اندرونی جسمانی گھڑی متاثر ہوتی ہے۔ اس کے نتیجے میں وہ تاخیر سے سوتے ہیں اور دیر میں اٹھتے ہیں۔

تحقیق سے وابستہ سائنسداں، ہوراشیو ڈی لا گلیشیا نے بتایا کہ اگردن کی روشنی یا دھوپ میں آپ زیادہ وقت نہیں گزارتے تو جسمانی گھڑی متاثر ہوتی ہے اور یوں رات کو دیر سے نیند آتی ہے۔

اس ضمن میں 2015 سے 2018 تک کل 507 طلبا وطالبات کو کلائی میں پہننے کےلیے مانیٹر دیئے گئے۔ معلوم ہوا کہ بقیہ موسموں میں ان کی نیند ٹھیک تھی لیکن موسمِ سرما میں تمام بچے اوسطاً 35 منٹ دیر سے سوئے اور 27 منٹ لیٹ اٹھےہیں۔

سیاٹل شہرمیں اپنےمحلِ وقوع کی وجہ سے گرمیوں میں 16 گھنٹے اور سردیوں میں صرف 8 گھنٹے ہی دھوپ پڑتی ہے۔ ماہرین نے پہلے سوچا کہ شاید اس سے جسمانی کلاک متاثر ہوتی ہے کیونکہ یہ فطری گھڑی دن اور بیرونی ماحول سے اثرلیتی ہے۔ نیند کے ڈیٹا سےمعلوم ہوا کہ موسمِ سرما میں قدرتی گھڑی 40 منٹ آگے کھسک جاتی ہے اور اس کا اثر نیند پر ہوتا ہے۔

ماہرین نے اس کا حل بتایا ہے کہ سخت سردی اور بادلوں بھرے موسم میں بھی باہرضرور نکلا جائے اور کچھ وقت ضرور گزارا جائے۔ اس طرح حیاتیاتی گھڑی بہتر ہوتی ہے اور نیند کا معمول درست رہتا ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com