پاکستان

سارہ علی خان کے بعد اب جھانوی کپور بھی پاکستانی ڈیزائنرکی مداح بن گئیں

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کا پاکستانی ڈائزائنر کیلئے کروایا گیا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

جھانوی کپور نے حال ہی میں پاکستان کے مشہور ڈیزائنر محسن نوید رانجھا کے ڈیزائن کردہ ملبوسات پہن کر فوٹو شوٹ کروایا ہے جو ان دنوں سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے۔

سارہ علی خان کے بعد اب جھانوی کپور بھی پاکستانی ڈیزائنر کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں، جھانوی کپور نے اپنی ایک ویڈیو میں کہا کہ وہ محسن نوید کی مداح ہوگئی ہیں انہوں نے اس سے پہلے کبھی اتنے خوبصورت ملبوسات کیلئے فوٹو شوٹ نہیں کروایا۔

جھانوی کپور کا کہنا ہے کہ اتنے خوبصورت لباس پہن کر وہ خود کو تاریخ کی کوئی شہزادی محسوس کر رہی ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سارہ علی خان نے مشہور پاکستانی ڈیزائنر محسن نوید رانجھا کے ملبوسات پہن کر فوٹوشوٹ کروایا تھا اور وہ بھی ان کی ملبوسات کی گرویدہ ہوگئی تھیں۔

 

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com