پاکستان

فیفا فٹبال ورلڈ کپ میں پاکستان کی تیار کردہ مصنوعات چھاگئیں

اسلام آباد: فیفا فٹبال ورلڈ کپ میں پاکستان کی تیارکردہ مصنوعات چھاگئیں۔

حال ہی میں قطر کے فٹبال اسٹیڈیم سے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے سیکڑوں افراد کی وڈیو وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں نعرہ تکبیر اور پاکستان زندہ باد کے بلند و بانگ نعرے لگاتے سیکڑوں افراد کو دیکھا جاسکتا ہے۔

فیفا ورلڈ کپ میں پاکستان کا انتہائی اہم کردار رہا ہے، فیفا ورلڈ کپ میں فیفا کے کاپی رائٹس کی تمام مصنوعات پاکستان میں تیار کردہ ہیں، آفیشل لائسنس کے تحت اسکاف، مختلف لوگو، ٹرافیاں اور آفیشل پوسٹرز پاکستان میں تیار کئے گئے ہیں جو شائقین میں بے حد مقبول ہیں، ورلڈکپ میں استعمال ہونے والا فٹبال بھی پاکستان کا تیار کردہ ہے۔

پاک فوج کے 4500سے زائد جوان فیفا ورلڈ کپ میں سکیورٹی کی خدمات سرانجام دے رہے ہیں، پاکستان کیلیے عوام کا فیفا ورلڈ کپ میں قطر کیلیے جوش اور ولولہ دنیا بھر کے میڈیا کیلیے قابل ذکر ہے۔

امریکی قونصل جنرل لاہور ولیم کے مکانیول نے پاکستان میں تیار شدہ فیفا ورلڈ کپ 2022 میں استعمال ہونے والے آفیشل فٹ بال کے حوالے سے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ یہ فٹ بال پاکستان کے صوبہ پنجاب میں تیار کیے گئے ہیں۔ پوری دنیا میں تیار ہونے والے فٹ بال کا دو تہائی حصہ یہاں پنجاب میں بنتا ہے جو کہ ایک بہت بڑی معاشی سرگرمی ہے۔

قطر میں یو ایس اے کے ایمبیسیڈر نے بھی پنجاب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کھیل معاشی اور سماجی رابطوں کا اہم زریعہ ہوتے ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com