پاکستان کے کن شوبز ستاروں نے فٹبال ورلڈکپ میں شرکت کی؟ تصاویر وائرل
قطر: پاکستان شوبز کے بڑے اداکار فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے قطر پہنچ گئے۔
بدقسمتی سے فیفا ورلڈ کپ میں پاکستان کی قومی فٹ بال ٹیم تو نہیں ہے لیکن پاکستان میں فٹ بال کو بڑی دلچسپی سے دیکھا اور کھیلا جاتا ہے۔
جہاں دنیا بھر سے لاکھوں فٹبال شائقین نے ورلڈ کپ کیلئے قطر کا رُخ کیا وہیں پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار بھی بڑی تعداد میں اسٹیڈیم پہنچے۔
قطر فٹبال اسٹیڈیم میں ہمایوں سعید، سجل علی، مہوش حیات اور ثانیہ مرزا جیسی بڑی شخصیات شرکت کی جن کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔
اگر آپ بھی فٹبال ورلڈ کپ کے فائنل میں اسٹیڈیم میں پاکستانی مشہور شخصیات کی تصاویر دیکھنا چاہتے ہیں تو نیچے اسکرول کرتے جائیں۔
پاکستان کی دو بڑی اداکارہ سجل علی اور مہوش حیات کو ورلڈ کپ میں تفریح کرتے دیکھا گیا۔
بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے بھی فٹبال ورلڈکپ کو بھرپور انجوائے کیا۔