پاکستان

افغان حکومت کو ٹی ٹی پی کیخلاف ٹھوس حکمت عملی اپنانا ہوگی، دو عملی نہیں چلے گی، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ افغان حکومت کو ٹی ٹی پی کے خلاف واضح اور مؤثر حکمت عملی اختیار کرنی چاہیے، دوہری پالیسی قبول نہیں کی جا سکتی۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی افواج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کے خلاف پوری قوت سے سرگرم ہیں اور حالیہ واقعات میں ایف سی کے 16 جوانوں کی شہادت کے باوجود دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغانستان ہمارا ہمسایہ اور برادر ملک ہے اور پاکستان افغان حکومت کے ساتھ اپنے تعلقات بہتر بنانا چاہتا ہے، تاکہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی اور تجارتی تعاون بڑھ سکے۔ تاہم، وزیراعظم نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹی پی افغانستان میں اب بھی سرگرم ہے، اور اس کے ذریعے پاکستان کے بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔شہباز شریف نے افغان حکومت کو متنبہ کیا کہ ٹی ٹی پی کا مکمل خاتمہ ضروری ہے اور اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو پاکستان اپنی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔ انہوں نے افغان حکام سے مطالبہ کیا کہ اس مسئلے پر مؤثر حکمت عملی تیار کی جائے اور دو عملی سے گریز کیا جائے۔قبل ازیں، وزیراعظم نے سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی برسی کے حوالے سے بھی بات کی اور ان کی جمہوریت کے لیے قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ وزیراعظم نے پارا چنار میں ادویات کی کمی کی اطلاع پر فوری طور پر ایک ہزار کلو ادویات کی فراہمی کے اقدامات بھی کیے۔

 

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com