خبریں
بارود سے بھری گاڑی ہائی ویلیو ٹارگٹ کیلئے اسلام آباد آئی، رانا ثناء اللّٰہ
وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ آج صبح بارود سے بھری گاڑی راولپنڈی سے اسلام آباد میں داخل ہوئی۔
ایک بیان میں وزیر داخلہ نے کہا کہ بارود سے بھری یہ گاڑی آئی جے پرنسپل روڈ راولپنڈی سے اسلام آباد میں داخل ہوئی۔
رانا ثناء اللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ بارود بھری گاڑی اسلام آباد میں ہائی ویلیو ٹارگٹ کو نشانہ بنانےکےلیے روانہ کی گئی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ ایگل اسکواڈ نے دوران گشت مشکوک سمجھتےہوئے گاڑی کو روکا، اسی دوران گاڑی میں دھماکا ہوگیا، جس میں1 پولیس اہلکار شہید جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پولیس کی فرض شناسی سے اسلام آباد بڑے حادثے سے محفوظ رہا، فرض شناسی پر دارالحکومت کی پولیس کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔