خبریں

راولپنڈی:بے نظیر ہسپتال میں 2بچوں کی ماں سے زیادتی کا ڈراپ سین

راولپنڈی بے نظیر ہسپتال کے ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں 2بچوں کی ماں سے زیادتی کیس میں اہم پیشرفت،سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی،ہسپتال انتظامیہ نے معاملے کو باہمی رضا مندی قرار دے دیا۔
ہمارے نمائندے کے مطابق موصول ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم فیضان اور متاثرہ خاتون اکٹھے ہسپتال میں داخل ہوئے جس کے بعد ملزم نے خاتون کو ایک کمرے کی جانب جانے کا اشارہ کیا،کچھ دیر کے بعد خاتون اور ملزم دونوں کمرے باہر نکلتے اور ہسپتال میں باہر چلے گئے۔سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق خاتون نے کسی کو شکایت نہیں کی۔دوسری جانب ہسپتال انتظامیہ نے تحریری موقف جاری کرتے وئے واقعہ کو باہمی رضا مندی قرار دیا ہے۔واقعے میں ملوث ہسپتال کا اہلکار عبدالعلیم پہلے ہی پولیس نے گرفتار کرلیا جبکہ مرکزی ملزم تاحال گرفتار نہ ہوسکا۔
پولیس نے بتایا کہ متاثرہ خاتون کی درخواست پر ملزمان کے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا ہے،ملزم گوجر خان کا رہائشی جس نے اپنے دوست عبدالعلیم کی مدد سے خاتون کو ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں زیادتی کا نشانہ بنایا۔
ہسپتال انتظامیہ کا کہنا تھاکہ ورارڈ بوائے کو پیڈا ایکٹ کے تحت معطل کر کے پولیس کے حوالے کردیا ہے۔
ہسپتال میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں میں خاتون اور ملزم کو ساتھ آتے دیکھا گیا ہے،معاملے کی تحقیقات کے لئے ہسپتال انتظامیہ نے 3رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے،مزید حقائق انکوائری کے بعد سامنے آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com