خبریں

بلاول بھٹو نے ٹک ٹاک پر اکاؤنٹ بنا لیا

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر اکاؤنٹ بنا لیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹک ٹاک اکاؤنٹ بنانے کا اعلان کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے ٹوئٹر پرپروفائل پکچرکو تبدیل کرتے ہوئے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کی تصویر شئیرکی۔

تصویر میں بلاول بھٹو کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کا یوزر نیم درج ہے۔ بلاول نے بھٹو نے سوشل میڈیا صارفین سے ٹک ٹاک پر بھی فالو کرنے کا کہا۔بلاول بھٹو کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کو اب تک ہزاروں سوشل میڈیا صارفین فالو کرچکے ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com