خبریں
وزیر اعلیٰ پنجاب اعتماد کا ووٹ لیں گے، تحریک انصاف کا اعلان
لاہور: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے اعلان کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی اعتماد کا ووٹ لیں گے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر فواد چودھری اور اسلم اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی طرف سے اعتماد کے ووٹ کا عمل مکمل ہونے کے بعد اسمبلی تحلیل کر دی جائے گی۔
پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ صاف اور شفاف الیکشن کے بغیر ملک میں استحکام ناممکن ہے، موجود حکمرانوں نے عوام کو انتہائی مایوس کیا۔