انسدادڈینگی مہم ڈی سی لیہ کی عوام میں اگاہی مہم چلانے کی ہدایت
ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ڈینگی بارے آگاہی کے لئے سیمینار بھی منعقد کرائے جائیں اور سکولوں میں خصوصاً طلباء کو اس بارے میں آگاہی دی جائے
لیہ(نیوز ڈسک)ڈپٹی کمشنر خالد پرویز نے کہا ہے کہ ڈینگی کے پھیلتے ہوئے مرض کے پیش نظر نگرانی کا عمل مزید تیز کیا جائے۔ انہوں نے یہ بات ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شرجیل حفیظ وٹو، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شاہد ریاض، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر طارق گدارہ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر سجاد احمد، ایکسیئن انہار اسد شفیق، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ذوالفقار علی حیدری اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ڈینگی لاروے کے لئے ہاٹ سپاٹ کی کڑی نگرانی کی جائے اور تمام سرویلنس ٹیمیں اپنی ڈیوٹی ذمہ داری سے انجام دیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ڈینگی لاروے کے خاتمے کے لیے جہاں ضروری ہو وہاں لاروی سائیڈنگ اور سپرے کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کے لیے تمام تر انتظامات مکمل رکھے جائیں اور کسی بھی مشتبہ مریض کو مکمل علاج تک اپنے پاس رکھا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع کے تمام ہسپتالوں میں ممکنہ ڈینگی مریضوں کے لئے بیڈ مختص کیے جائیں اور سٹاف کی باقاعدہ ڈیوٹی لگائی جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ڈینگی بارے آگاہی کے لئے سیمینار بھی منعقد کرائے جائیں اور سکولوں میں خصوصاً طلباء کو اس بارے میں آگاہی دی جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام نرسریوں، کباڑ خانوں، قبرستانوں اور 641 ہاٹ سپاٹ کا روزانہ کی بنیاد پر معائنہ کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام دفاتر اور سرکاری عمارتوں کی خصوصی صفائی کی جائے اور کہیں بھی پانی نہ کھڑا ہونے دیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ہسپتالوں میں انے والے بخار میں مبتلاءمریضوں کے ڈینگی ٹیسٹ ضرور کیے جائیں اور کوئی بھی کیس سامنے آنے پر فوری علاج کیا جائے