کراچی کے نئے ایڈمنسٹریٹر کا نام فائنل ہو گیا
کراچی کے سیاسی یا سرکاری ایڈمنسٹریٹر کے نام فائنل ہو گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی میں نئے ایڈمنسٹریٹر کی آج تعیناتی کا امکان ہے۔
سندھ حکومت ایم کیو ایم کے نامزد کردہ سیاسی یا سرکاری ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی کی منظوری دے گی۔
سیاسی ایڈمنسٹریٹر کے طور پر رہنماء ایم کیو ایم عبد الوسیم کا نام فائنل کیا گیا ہے۔
سرکاری افسر کو ایڈمنسٹریٹر بنانے کی صورت میں ڈاکٹر سیف الرحمٰن کا انتخاب ہو سکتا ہے۔
ایم کیو ایم کے مطالبے پر ایک ضلعی میونسپل ایڈمنسٹریٹر کو بھی آج تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ ایم کیوایم نے 3 اضلاع کے لیے ایڈمنسٹریٹرز کے ناموں کو بھی حتمی شکل دے دی ہے۔
ایڈمنسٹریٹر ضلع وسطی کے لیے سرکاری افسر شریف خان، ضلع شرقی کے لیے سرکاری افسر شکیل احمد اور ضلع کورنگی کے لیے سرکاری افسر فرقان اطیب کا نام فائنل کیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ نام گزشتہ روز ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کے دوران فائنل کیے تھے۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ پہلے مرحلے میں ضلع شرقی کے ایڈمنسٹریٹر کو تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔