خبریں

پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ کےفضول الزامات مسترد کر دیے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ کے بے بنیاد اور  الزامات کو پاکستان مسترد کرتا ہے۔

ایک بیان میں ممتاز زہرا بلوچ نے کہا

کہ بھارتی وزیر خارجہ کا بیان پاکستان کو بدنام اور تنہا کرنے میں ناکامی پر مایوسی کا عکاس ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت مظلومیت کی فرضی داستان اور پاکستان مخالف پروپیگنڈے سے دنیا کو گمراہ کر رہا ہے، یہ بھارتی سلسلہ اب بند ہونا چاہیے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے

کہ پاکستان مخالف بھارتی بیانیہ پاکستان میں دہشت گردی میں اس کے ملوث ہونے کو نہیں چھپا سکتا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کی حقیقت کو بھی نہیں چھپا سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  بھارت دوسروں پر انگلیاں نہ اٹھائے، پاکستان میں دہشت گردی، تخریب کاری اور جاسوسی بند کرے۔

بولو نیوز اردو

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com