عمران خان پر حملہ، ملزم نوید کے فون سےنمبرز اور کالز کا ریکارڈ مل گیا
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر قاتلانہ حملہ کرنے والے ملزم نوید کے موبائل فون کی فارنزک رپورٹ موصول ہوگئی۔
’نا ہے، نا ہو گا نہ رہے جی
فارنزک رپورٹ کے مطابق ملزم نوید کے فون سے 2 مختلف کمپنیوں کی سمزبرآمد ہوئی ہیں، ملزم کے پاس ایک نمبر ’نا ہے، نا ہو گا نہ رہے جی‘ کے نام سے محفوظ تھا، ملزم کے فون سے 138 فون نمبرز اور 1869 کالز کا ریکارڈ ملا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ملزم کے فون سے 337 ایس ایم ایس، 1956 تصاویر اور 212 ویڈیوز ملی ہیں جب کہ ملزم کے فون سے ڈیلیٹ کیا گیا ڈیٹا ریکورنہیں کیا جاسکا ہے۔
رپورٹ میں مزید یہ بھی بتایا گیا ہےکہ ملزم نوید کےفون کی آڈیو اور ویڈیو کی ڈی وی ڈی بناکرجے آئی ٹی کے حوالےکردی گئی ہے، ملزم کے فون میں تھائی لینڈ کا ایک نمبر اور 2 مقامی نمبر تفتیش کے لیے اہم ہیں۔
بولو نیوز اردو