لیہ پولیس اور سہارا ویلفئیرٹرسٹ کے مابین MOU سائن
ڈی پی او لیہ او ر سہارا ویلفئیر ٹرسٹ لیہ کے صدرکے معاہدے پر دستخط
لیہ پولیس اور سہارا ویلفئیرٹرسٹ کے مابین MOU سائن ،ڈی پی او لیہ اسد الرحمن او ر سہارا ویلفئیر ٹرسٹ لیہ کے صدرمحمد فیصل شہزاد چوغطہ نے معاہدے پر دستخط کیے ،اس معاہدے کا مقصدلیہ پولیس اور سہارا ویلفیئر ٹرسٹ کے باہمی تعاون سے معذور افراد بالخصوص(کٹے ہوئے ٹانگ ،بازو )کو علاج معالجہ اور مصنوعی اعضاءکی سہولت فراہم کی جائے گی، اس کے علاوہ پیدائشی طور پر معذور بچے ،پولیو یا فالج کی وجہ سے ہونے والی معذوری ،ایک ٹانگ کا چھوٹا ہونا اور کمر کا ٹیڑھا پن کے مریضوں کو بریسز لگا کر علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی ،مستحق اور غریب مریضو ں کو یہ سہولت بالکل مفت فراہم کی جائے گی،ڈی پی او لیہ اسد الرحمن کا کہنا ہے کہ معاشرے کے معذور افرادکو ہماری سپیشل توجہ کی ضرورت ہے ،ہماری تھوڑی سی سپورٹ سے وہ معاشرے میں ایک اچھی اور خوشگوار زندگی گزارنے کے قابل ہو سکتے ہیں ۔