لیہ کی خبریں
چیئرپرسن وزیر اعلیٰ پنجاب سرویلنس و مانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ کا لیہ کا دو روزہ دورہ، ترقیاتی منصوبوں پر جائزہ

لیہ: چیئرپرسن وزیر اعلیٰ پنجاب سرویلنس و مانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ برگیڈئیر (ر) بابر علاؤ الدین ستارہ امتیاز ملٹری دو روزہ دورہ پر لیہ پہنچ گئے۔چیئرپرسن کی زیر صدارت ڈی سی آفس میں ایک اجلاس منعقد کیا گیا جس میں ضلع میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے انیشیٹوز پر عملدرآمد اور ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لیہ امیرا بیدار نے اجلاس میں بریفنگ دی۔ اجلاس میں ضلعی محکموں کے سربراہان بھی موجود تھے اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق ترقیاتی کاموں کی رفتار اور معیار کو مزید بہتر بنانے پر غور کیا گیا۔



