خبریںلیہ کی خبریں

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے 10 طلبہ کی وزیر اعظم ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں شاندار کارکردگی

ضلع کی 8 طالبات ملتان اور بہاولپور ریجن کی ٹیموں کا حصہ رہیں۔ ضلع کے 2 طلباء بھی ریجنل ٹیموں کا حصہ رہے۔ ریجنل ٹیموں نے صوبہ بھر میں فٹبال کے ایونٹ میں دوسری پوزیشن حاصل کر کے سلور میڈل جیتا

لیہ (نیوز ڈیسک)فٹبال میں لیہ کے طلبہ کا کمال۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے 10 طلبہ کی وزیر اعظم ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں شاندار کارکردگی۔ ضلع کی 8 طالبات ملتان اور بہاولپور ریجن کی ٹیموں کا حصہ رہیں۔ ضلع کے 2 طلباء بھی ریجنل ٹیموں کا حصہ رہے۔ ریجنل ٹیموں نے صوبہ بھر میں فٹبال کے ایونٹ میں دوسری پوزیشن حاصل کر کے سلور میڈل جیتا۔ فٹبال ایونٹ میں حصہ لینے والے طلبہ کے اعزاز میں سرکٹ ہاؤس میں تقریب پذیرائی کا انعقادہوا۔ تقریب کے مہمان خصوص ڈپٹی کمشنر خالد پرویزتھے۔تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شرجیل حفیظ وٹو، چیف ایگزیکٹو آفیسر تعلیم شوکت علی شیروانی، اسسٹنٹ کمشنر حارث حمید خان،اسسٹنٹ اکاونٹس آفیسر عبدالرحمان، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر توکل حسین، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر امتیاز بھٹی، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ذوالفقار علی حیدری، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کامران جاوید، سماجی رہنما اظہر ہانس، فاروق خان کھتران،بلال عصمت،اللہ نواز خان،صفدر عباس شاہ،انٹرنیشنل فٹبالر عارف چھینہ،طلبہ اور اساتذہ موجودتھے۔ ڈپٹی کمشنر خالد پرویزنے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ لیہ نے شاندار کامیابیاں سمیٹی ہیں ضلع کے نوجوان ٹیلنٹ میں کسی سے کم نہیں ہیں ضلع میں فٹبال اور ہاکی کے کھیل کو زندہ رکھنے والے طلبہ اور ان کے والدین مبارکباد کے مستحق ہیں۔ ڈپٹی کمشنر خالد پرویزنے مزید کہاکہ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی رہنمائی اور کھلاڑیوں کی محنت کی وجہ سے کھلاڑی ریجن اور قومی ٹیم کا حصہ ہیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خالد پرویزنے وزیر اعظم ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں کارکردگی دیکھانے والے کھلاڑیوں کے لئے 1 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا۔تقریب میں ڈپٹی کمشنر خالد پرویز، راول بلوچ، قاضی ظفر، ذکاء اللہ اور تصور عباس نے فن موسیقی سے شرکاء کو محظوظ کیا۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com