لیہ کی خبریں

پرائس کنٹرول کی چیکنگ: 2 دوکانیں سیل، ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صارفین کو گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی سے بچانے کے لیے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا مارکیٹوں میں چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر امیر ابیدار نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ مارکیٹوں، پھلوں، سبزیوں، اور کریانہ اشیاء کی قیمتوں کی چیکنگ کی جائے تاکہ ان کی فروخت اور فراہمی مقررہ نرخوں پر یقینی بنائی جا سکے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ قیمتوں میں کمی اور استحکام کے لیے اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹوں میں اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں کی چیکنگ کریں اور منڈیوں میں روزانہ سبزیوں اور پھلوں کی آکشن کی نگرانی کریں۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ بلاوجہ کسی پر جرمانہ عائد کرنا مقصود نہیں ہے، تاہم گراں فروشی، ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے ماہ رواں میں اب تک 761 معائنے کیے ہیں، جن میں 2 دوکانوں کو سیل کیا گیا اور 3 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com