لیہ کی خبریں
ڈی پی او لیہ کا کرسمس پر مسیحی ملازمین کے ساتھ کیک کاٹااور تحائف کی تقسیم
لیہ (کرائم رپورٹر)پولیس لائنز لیہ میں ڈی پی او لیہ محمد علی وسیم نے کرسمس کے موقع پر مسیحی پولیس ملازمان سے ملاقات کی اور انہیں تحائف دیے۔ اس پروگرام کے دوران ڈی پی او نے کرسچن ملازمان کے ہمراہ کیک کاٹا اور ان کے ساتھ خوشیوں کا تبادلہ کیا۔ڈی پی او محمد علی وسیم نے اپنے خطاب میں کہا کہ "پاکستان کے قیام، استحکام اور ترقی میں اقلیتی برادری کا کردار بے مثال ہے۔ ہمارے ملک میں تمام مذاہب اور ان کے پیروکاروں کا احترام کیا جاتا ہے، اور اقلیتی برادری کے تحفظ کی ذمہ داری ہماری ہے۔”تقریب میں مسیحی ملازمان کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لیے ڈی پی او لیہ نے انہیں چار یوم کی رخصت بھی دی۔ اس اقدام سے مسیحی ملازمان کو کرسمس کی تعطیلات کا لطف اٹھانے کا موقع ملا۔